کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوگیا

 کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہوگیا

کراچی :ایکسپو سنٹر   میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 آغاز ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  کراچی  کے ایکسپو سنٹر   میں ہونے والی  بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا آغاز ہو  گیا ، وزیرخارجہ بلاول بھٹونے نمائش  کا باقاعدہ افتتاح کیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی  شاہ  نے بھی شرکت کی ،بین الاقوامی تجارتی اورفوجی وفودنمائش میں شریک ہیں ۔
 

وفاقی وزیردفاعی پیداوارمحمداسرارترین کاتقریب سےخطاب میں کہنا تھا کہ حکومت دفاعی پیداوارمیں نجی شعبےکی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔  

17 نومبر کو کراچی کے شہریوں کیلئے سی ویو پر ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔

مصنف کے بارے میں