یواے ای کا گولڈن ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

یواے ای کا گولڈن ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
سورس: File

دبئی : یواے ای کا گولڈن ویزا رکھنے والے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنے والدین کو بھی 10 سالہ رہائشی ویزا کے لیے سپانسر کرسکتے ہیں۔ 

یواے ای کے اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق 10 سالہ گولڈن ویزا رکھنے والے کے والدین کے لیے بھی 10 سالہ ویزا جاری  ہوگا۔ پہلے والدین کو ایک سال کے لیے ویزا جاری ہوتا ۔اخبار کا کہنا ہے کہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے ایک کسٹمر کیئر ایجنٹ نے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایک غیر ملکی ملازم "متعلقہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ ہر والدین کے لیے گارنٹی کے طور پر ڈپازٹ ادا کر کے والدین کو ایک سال کے قیام کے لیے اسپانسر کر سکتا ہے۔

والدین کو اسپانسر کرنے کے لیے جو ڈپازٹ کرنے کی ضرورت ہے وہ گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔ انہیں اپنے متعلقہ قونصلیٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز جمع کرانے کی ضرورت ہے جس میں کہا گیا ہو کہ وہ اپنے والدین کے واحد کفیل ہیں۔

کسٹمرکیئر ایجنٹ فیروز خان کا کہنا ہے کہ یواے ای کا رہائشی ویزا رکھنے والے اپنے والدین کی کفالت کر سکتے ہیں اگر وہ کم از کم 20,000 درہم (12 لاکھ روپے) ماہانہ تنخواہ حاصل کرتے ہوں۔ تنخواہ کی یہ شرط بھی گولڈن ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ یواے ای حکومت کی طرف سے اب تک پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیرملکیوں کو گولڈن ویزے جاری کیے گئے ہیں ۔گولڈن ویزے کی قیمت 10 سالہ ویزے کی قیمت 2,800 درہم (تقریباً 17 لاکھ)سے اور 3,800 درہم (تقریباً 23 لاکھ) کے درمیان ہے۔

مصنف کے بارے میں