کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگا رہے ، نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو ہوگا: خواجہ آصف 

کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگا رہے ، نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو ہوگا: خواجہ آصف 
سورس: File

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا اعلان 25 نومبر کو کریں گے۔ تعیناتی سینئر ترین جرنیل میں سے ہوگی۔ کسی کو وائس چیف آف آرمی سٹاف نہیں لگایا جا رہا ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی سمری 18 نومبر کے آس پاس آئے گی اور قوم کو 25 نومبر کو نئے آرمی چیف کا پتا لگ جائے گا۔۔ وائس چیف آف آرمی اسٹاف سے متعلق قیاس آرائیاں میڈیا کی جانب سے پیش کردہ آپشنز اور فارمولے ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر دفاع تیسرے آرمی چیف کی سمری بھیجوں گا۔ نواز شریف دور میں جنرل راحیل اور جنرل باجوہ کی سمری 18 تاریخ تک بھیجی تھی 25 تاریخ کے پاس نواز شریف نے نام کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان جان بوجھ کر اس عمل کوگزشتہ سال سے متنازعہ بنارہے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوہم نے یہ بتایا کہ آرمی چیف تعیناتی کی وہی ٹائم لائن فالو کریں گے جو آپ کے دور میں تھی ۔ پانچ چھ نام فوج کی طرف سے آئیں گے جن پر بطور قائد نواز شریف سے مشاورت ہو گی اور فوج سے بھی مشاورت ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں