وزیر اعظم شہباز شریف کا تیسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعظم شہباز شریف کا تیسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ وزیر اعظم کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کرونا ٹیسٹ کروایا گیا۔وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ عوام اور کارکنان سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔پہلے انہیں کورونا جون 2020 اوردوسری بار رواں سال کے پہلے ماہ میں ہوا تھا۔ شہباز شریف مصر اور لندن کے دورہ مکمل کرکے گزشتہ روز ہی واپس پہنچے ہیں۔انہیں لندن میں بخار ہوا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے لندن میں اپنا قیام بھی دو دن بڑھایا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں