سخت سیکورٹی میں عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان واپس لندن چلے گئے 

سخت سیکورٹی میں عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان واپس لندن چلے گئے 
سورس: File

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےبیٹے واپس انگلینڈ چلے گئے۔ قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے ۔

قاسم اور سلمان گزشتہ جمعرات کو پاکستان پہنچے تھے ۔دونوں نے  اپنے والد عمران خان کے ساتھ چند  روز گزاراے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔

عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلمان اپنے والد کی عیادت کے بعد زمان پارک سے واپس لندن روانہ ہو گئے ۔زمان پارک  سے روانگی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔ لاہور ایئرپورٹ تک قاسم اور سلمان کو وہی سیکورٹی دی گئی جو عمران خان کو حاصل ہے۔ 

مصنف کے بارے میں