دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 شروع ہوگئی

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 شروع ہوگئی
سورس: Twitter

کراچی :  گیارہویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022  ایکسپو سنٹر کراچی میں شروع  ہوگئی ہے۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نمائش کا افتتاح کیا۔ دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر محمد اسرار ترین، سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور اعلی سول و عسکری حکام نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

دفاعی نمائش جمعہ کے روز تک جاری رہے گی جس میں بتیس ملکوں کے تقریبا تین سو نمائش کنندگان اپنی نئی اور جدید مصنوعات پیش کررہے ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد قومی اور بین الاقوامی وفود نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ نمائش کے لئے ایکسپو سنٹر کے چھ ہالز مختص کرنے کے علاوہ تین مارکیز بھی قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک کو کشمیر سے منسوب کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں