پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد تعینات پولیس نفری 51 کروڑ روپے کا کھانا کھا گئی

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد تعینات پولیس نفری 51 کروڑ روپے کا کھانا کھا گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے ہیں اور اسلام آباد لائی گئی پولیس نفری 51 کروڑ 48 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئی ہے جبکہ بجٹ ختم ہونے پر وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ سے مزید پیسے مانگ لئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے فراہم کردہ فنڈز ختم ہو گئے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف کھانے کی مد میں 51 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹھہرائی گئی نفری کیلئے سہولیات بھی ناکافی ہیں جبکہ شدید سردی کے باعث سندھ پولیس کے اہلکار بیمار پڑنے لگے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایف سی، سندھ پولیس، رینجرز اور اسلام آباد پولیس کے 13 ہزار افسر و اہلکار تعینات ہیں جنہیں کنٹینرز اور ٹینٹوں میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ انہیں روزانہ 660 روپے فی کس کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور نفری کی نقل و حرکت پر ایک کروڑ سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔ 
اسلام آباد میں باہر سے آنے والی نفری کو رہائش سمیت سویٹرز اور جیکٹس کی کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ صورتحال معمول پر آنے میں مزید کتنے دن لگیں گے ؟؟ اس بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں، بجٹ ختم ہونے پر وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ سے مزید پیسے مانگ لئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں