امپورٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: عمران خان

امپورٹڈ حکومت نے ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد ملک میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔

لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 2 خاندانوں کے آنے کے بعد قوم مقروض ہوگئی ہے ۔ دنیا اب پاکستان کو قرض دینے کا رسک نہیں لے رہی ۔ قرضوں کی قسطیں واپس نہ کیں تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کرپٹ ٹولے کو خطرہ ہوتا ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں ۔

اس سے قبل زمان پارک میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں پارٹی قیادت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کو قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنے کے لیے عوامی دباؤ مزید بڑھایا جائے گا ۔ جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کے بیانیہ کو گھر گھر پہنچائیں گے ۔

ہوشربا مہنگائی اور حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کو بھی اجاگر کرنے پر اتفاق ہوا ۔ عمران خان نے حکومت کے خلاف جاری تحریک کو یونین کونسل کی سطح پر لیجانے کا فیصلہ بھی کیا ۔

مصنف کے بارے میں