وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ کے قیام کیلئے 10 کروڑ روپے گرانٹ اور سوئی سدرن کیلئے سٹیل ملز کو گیس سپلائی کیلئے فنڈز کی منظوری سمیت متعدد سمریاں منظور کر لی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ 
اجلاس میں فلم اورڈرامہ فنانس فنڈ کے قیام کیلئے10 کروڑ روپے گرانٹ، سوئی سدرن کیلئے سٹیل ملزکوگیس سپلائی کیلئے فنڈز اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کی گئی۔ 
اجلاس میں ایگری ٹیک اورفاطمہ فرٹ کوسبسڈائزڈ ایل این جی کی فراہمی، خیبرپختونخواہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے سستا آٹا کی فراہمی کی سمری منظور کی جبکہ مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی ڈی ریگولیشن سے متعلق سمری موخر کر دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں