ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کی سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کیلئے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست

ارشد شریف قتل کیس، تحقیقاتی ٹیم کی سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کیلئے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست

لاہور: سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قائم 2 رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست بھی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے سفارتخانے کے قونصل جنرل کے ذریعے دبئی پولیس سے معاونت کی درخواست کردی ہے اور سرکاری ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رواں ہفتے سلمان اقبال سے پوچھ گچھ کا موقع مل جائے گا۔ 
واضح رہے کہ سلمان اقبال نے ارشد شریف کیس میں تحقیقات میں مدد کیلئے پاکستان آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے، مجھے مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں آزاد تفتیش پر یقین نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں مجھ سے جو سوال پوچھے جائیں گے ان کا جواب دوں گا۔
سلمان اقبال نے مطالبہ کیا تھا کہ ارشد شریف کیس کی تحقیقات کی نگرانی اقوام متحدہ (یو این) کے انسانی حقوق کا دفتر کرے تو اسے میرا مکمل تعاون حاصل ہو گا تاہم اب پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کیلئے دبئی پولیس کو معاونت کی درخواست دیدی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں