عمران خان سے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والا تاجر سامنے آ گیا

عمران خان سے توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والا تاجر سامنے آ گیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے خریدی گھڑی کس کو فروخت کی ؟نیو نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے گھڑی معروف بزنس مین عمر فاروق ظہور نے 20لاکھ ڈالر میں خریدی جنہوں نے نیو نیوز سے گفتگو میں گھڑی خریدنے کی تصدیق کردی۔ 
ذرائع کے مطابق عمر فاروق نے دبئی کی ایک محفل میں گھڑی سے متعلق انکشاف کیا۔ تاجر فاروق ظہور ماڈل صوفیہ مرزا کے سابق شوہر ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق عمر فاروق ظہور خلیجی ریاست کے شاہی خاندان کے ایک فرد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے گھڑی خریدنے کی تصدیق کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں