پاکستان کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے بھارت کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کی جو 30 ستمبر 2016 کے بعد ایک سال کے دوران ان کی چھٹی سنچری تھی۔


اس عرصے کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 28 میچز کھیلے لیکن وہ محض 5 سنچریاں بناسکے۔آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی کسی سے پیچھے نہ رہے جنہوں نے 21 میچز کھیل کر 7 سنچریاں بنائیں اور سب پر سبقت لے گئے۔

بابراعظم کی کامیابیوں میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے جو انہوں نے صرف 16 اننگز میں مکمل کیے۔

بابر سے پہلے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹسمین ویوین رچرڈ تھے جنھوں نے یہ کارنامہ 19 اننگز میں انجام دیا۔آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ 19 اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ 21 اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔