پاک امریکا تعلقات میں بہتری،راہول گاندھی نریندر مودی پر برس پڑے

پاک امریکا تعلقات میں بہتری،راہول گاندھی نریندر مودی پر برس پڑے

نئی دہلی: حالیہ دنوں میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری نظر آئی جب امریکی صدر نے پاکستان کے بارے میں سوشل میڈیا پر مثبت پیغام جاری کیا ،یہ پیغام یاسے وقت میں سامنے آیاجب پاکستانی افواج نے ایک کینڈین خاندان کو بازیاب کروایا۔اس کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سیاستدان کے سرکاری اکاونٹ سے جاری ایک پیغام میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کی سفارتی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی جی جلدی کیجئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دفعہ گلے لگانے کا وقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ امریکی دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا نے نریندر مودی کو کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے بغلگیر ہوتے دکھایا تھا۔ بے جی پی مخالف راہول گاندھی کا یہ پیغام سماجی رابطہ ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ شئیر کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ پاک فوج کے ایک آپریشن کے دوران کینیڈین خاندان کی بازیابی کا امریکا نے خیرمقدم کیا تھا۔