ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈھاکہ :بھارت نے ہاکی میچ میں پاکستان کوشکست دے دی تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان کے گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔پہلے کوارٹر میں 17 ویں منٹ پر چنگلینسنا سنگھ نے گول کرکے بھارتی ٹیم کو برتری دلادی۔

بھارت کی جانب سے دوسرا گول 44 ویں منٹ میں رمن دیپ سنگھ اور تیسرا گول ہرمن پریت سنگھ نے 45 ویں منٹ میں کرکے بھارت کو 3 صفر کی برتری دلائی۔کھیل کے چوتھے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے علی شان نے واحد گول اسکور کیا۔ پاکستانی ٹیم کو میچ میں 4 پنالٹی کارنر ملے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سارے موقع ضائع کیے۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد اب قومی ٹیم کو سپر فور میں جگہ بنانے کے لیے جاپان اور بنگلادیش کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ایونٹ میں پاکستان کو +7 پوائنٹس حاصل ہیں جب کہ جاپان کے ایونٹ میں منفی 4 پوائنٹس ہیں، اگر جاپان نے اچھے مارجن سے بنگلادیش کو شکست دی تو پاکستان کے لئے اگلا مرحلے میں پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔