ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے،نوازشریف

ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے،نوازشریف

لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف نے ختم نبوت سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس امر کا واضح اظہار ضروری سمجھتاہوں کہ محسن انسانیت حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر متزلزل ایمان جزو اسلام ہے۔ یہ ہمارے آئین کا اٹوٹ حصہ بھی بن چکا ہے۔یہ معاملہ اب ہمیشہ کے لئے طے ہو چکاہے۔

بہترہو گا کہ اس کی حساسیت کو مد نظر رکھا جائے اور سیاسی آلا ئشوں سے بھی پاک رہنے دیا جائے،اس حوالے سے انتخابی بل میں ہونے والی غلطی ، کوتاہی یا لغزش کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے جس کے لئے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کا شکر گزار ہوں۔

اقلیتوں کوجان ومال سمیت بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے، اقلیتوں کویہ تمام حقوق آئین اور اسلامی تعلیمات کے مطابق حاصل ہیں،
اس معاملے پرمنفی اظہارخیال ن لیگ کے نظریے،پالیسی سے تعلق نہیں رکھتا۔

پاکستان کے عوا م مجھ تین بار ملک کا وزیراعظم منتخب کیا،تینوں بارزبان،رنگ ونسل کی تفریق کےب غیرعوام کی خدمت کی،مذہب،عقیدے کی تفریق کے بغیراقلیتوں کے حقوق کویقینی بنایا،مسلم لیگ کو بانی پاکستان کی جماعت ہونے کااعزازحاصل ہے۔