عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث اسپتال منتقل

عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی علالت کے باعث اسپتال منتقل
کیپشن: عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا کل پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔

عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔

ان کے مشہور گانوں میں 'قمیض تیری کالی'، 'چن کتہاں گزاری ای رات وے' اور دیگر شامل ہیں۔

1994 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔