امریکہ نے ایسا کیا تو جوابی کارروائی کرینگے، سعودی عرب

امریکہ نے ایسا کیا تو جوابی کارروائی کرینگے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو بڑا ردعمل دیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر جمال خاشقجی کی گمشدگی کے حوالے سے اُس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو ریاض جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

 سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر خاص صحافی کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے استنبول گئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آنے تک قبل ازوقت غلط اندازے لگانے سے گریز کیا جائے۔

ضرور پڑھیں: این اے 103:ن لیگ 2013 والی نشست جیتنے میں کامیاب رہی
سعودی حکام نے ایک بار پھر صحافی جمال خاشقجی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی قونصل سے واپس چلے گئے تھے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی صدر نے جمال خاشقجی کے قتل ہوجانے کی صورت میں سعودی عرب کو سنگین سزا کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی تھی اور امریکی سینیٹ نے پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور برطانیہ کی جانب سے بھی سخت لہجہ اختیار کیا گیا تھا۔