پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، صدر مملکت

پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے، صدر مملکت
کیپشن: پاکستان جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کی حمایت کرتا ہے، صدر مملکت۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: اسلام آباد میں اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے تحت عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں تزویراتی استحکام کی حمایت کرتا ہے اور ہمیں خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے، جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن و استحکام کا خواہاں اور دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے۔ پڑوسی ملک کے جوہری تجربات خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

صدر مملکت نے کہا پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہو گا اور ہمارے جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں کیونکہ دفاع مضبوط بنا کر ہی دیرپا امن کا قیام ممکن ہے۔