محمد طاہر نے آئی جی پنجاب کا چارج چھوڑ دیا،امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھال لیا

محمد طاہر نے آئی جی پنجاب کا چارج چھوڑ دیا،امجد جاوید سلیمی نے عہدہ سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور :ضمنی انتخابات مکمل ہونے کے بعد حکومت نے امجد جاوید سلیمی کو بطور آئی جی پنجاب تعینات کردیا ہے جبکہ نئے انسپکٹر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امجد جاوید سلیمی کا کہناتھا کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چارج سنبھال رہاہوں تاہم دوسری جانب محمد طاہر نے عہدہ چھوڑ دیاہے۔


خیال رہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل حکومت کی جانب سے آئی جی محمد طاہر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا اور امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی تعینات کیا گیا تھا۔آئی جی کے تبادلے کی خبر سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا اور فوری طور پر نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے محمد طاہر کو عہدے پر بحال کر دیا۔

جس کے بعد سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے قبل تقررو تبادلے نہیں ہو سکتے۔تاہم ضمنی انتخابات ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ نے چار چار جبکہ ق لیگ نے دو اور ایم ایم اے نے ایک نشست پر بازی مار لی ہے۔