دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، سرفراز احمد

دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، سرفراز احمد
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ابوظہبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے جبکہ کل صبح پلئینگ الیون کا اعلان کریں گے۔


ابوظہبی میں کل سے شروع ہونے والے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کا کہنا تھا کہ فخر زمان بھی دوسرا ٹیسٹ کھلیں گے ، امیدہے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گےاورکامیاب ہوں گے،اچھاموقع ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کرکے دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔

امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بحیثیت کپتان کھلاڑی کی پرفارمنس پر انتہائی پر اعتماد ہوں،شاداب خان فٹ ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ،پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے۔ 

ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔ 

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کے لیے پرفارم کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کل دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا جو کہ انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے جو بھی ٹیم جیتے گی وہ سیریز میں فتح حاصل کرلے گی۔پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔