بالی وڈ فلمساز خواتین کا ہراسانی الزامات کا سامنا کرنیوالوں کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

بالی وڈ فلمساز خواتین کا ہراسانی الزامات کا سامنا کرنیوالوں کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
Image by the news minute

ممبئی:بھارت میں حالیہ جاری می ٹو انڈیا موومنٹ کے بعد بالی وڈ کی 11 معروف فلم ساز خواتین نے دیگر فنکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والی بالی وڈ شخصیات کے ساتھ کام نہ کریں۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کے گیے ایک نوٹ میں لکھا گیا تھا کہ ’ بطور خواتین اور فلم ساز، ہم می ٹو انڈیا موومنٹ کی حمایت کرتی ہیں، ہم ان خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔

View this post on Instagram

#metooindia

A post shared by Konkona Sensharma (@konkona) on

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم یہاں موجود ہیں تاکہ کام کی جگہ پر سب کو ایک جیسا ماحول فراہم کرنے سے متعلق آگاہی پھیلائی جاسکے، ہم انڈسٹری کے تمام دوستوں کو ایسا کرنے پر زور دیتے ہیں۔

یہ ٹوئٹ 11 خواتین کی جانب سے تھی جن میں زویا اختر، نندیتا داس، کرن راؤ، کونکونا سین شرما، گوری شندے بھی شامل تھیں۔