چودھری شجاعت حسین کی اپنے نومنتخب ایم این اے بیٹے سالک حسین کو نصیحت

چودھری شجاعت حسین کی اپنے نومنتخب ایم این اے بیٹے سالک حسین کو نصیحت

چکوال:نوازشریف نے میری بات پر عمل نہیں کیا لیکن آپ میں کبھی ’’میں‘‘ نہ آئے اور چاپلوسوں اور منافقین سے ہوشیار رہیں‘‘ ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے تلہ گنگ میں اپنے صاحبزادے چودھری سالک حسین کی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی پر مبارکباد دینے آنے والوں سے خطاب میں کہا کہ میں سالک حسین کو بھی وہی نصیحت کرنا چاہتا ہوں جو میں نے نوازشریف کو کی تھی کہ آپ میں کبھی ’’میں‘‘ نہیں آنی چاہئے، دوسرا چاپلوسوں اور منافقین سے ہوشیار رہیں تو آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے سالک حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے میری کسی بات پر عمل نہیں کیا لیکن سالک حسین آپ اس پر ضرور عمل کرنا۔