اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں نئی بستی بسانے کی منظوری مل گئی

اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں نئی بستی بسانے کی منظوری مل گئی
کیپشن: image by facebook

یروشلم : اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں نئی بستی بسانے کی منظوری مل گئی ، اسرائیلی حکومت نے اس سسلے میں گھروں کی تعمیر کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کو ایک اور یہودی بستی بسانے کی اجازت مل گئی ہے جس کے سلسلے میں اسرائیلی حکومت نے نئے گھروں کی تعمیرات کا حکم بھی دے دیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی وزارت خارجہ نے نئے حکم پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سنگین نتاٗج کی دھمکی دی ہے کیونکہ دردندہ صفت صیہونی پہلے ہی مظلوم فلسطینوں پر ظلم ڈھا رہے ہیں ۔

صیہونی آبادکاروں نے گزشتہ روز ایک مظلوم فلسطینی کو سنگ باری کا نشانہ بنایا تھا اور آٹھ بچوں کی ماں کو اس کے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا تھا۔