بھارتی پولیس اہلکار کی دوران آپریشن ایسی حرکت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی پولیس اہلکار کی دوران آپریشن ایسی حرکت ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارتی پولیس کا ملزم کی گرفتاری کے لیے حیران کن اقدام ، اہلکار نے پستول جام ہونے پر منہ سے ٹھا ٹھا کی آوازیں نکالنا شروع کر دیں ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی شروع کی تو دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

اس دوران پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا ، ایک پولیس اہلکار نے ملزم کا کھیتو ں تک پیچھا کیا جبکہ ویڈیو سے آپریشن کی براہ راست فلمایا جا رہا تھا۔

کھیتوں میں پہنچنے کے بعد پولیس اہلکار کی پستول اچانک جام ہوگئی تو اس حالت میں وہ کچھ نہ کر سکا اور منہ سے ٹھا ٹھا کی آوازیں نکالنا شروع کر دیں اور ساتھ کہتا رہا کہ پکڑو پکڑو مارو مارو ۔

پولیس اہلکار کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جبکہ دیگر افراد نے بھی اس پر اپنے رائے کا اظہار کرتے ہوئے اہلکار کا مذاق اڑایا ۔