پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا
فوٹو فائل

ابوظبہی :پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کی جانب سے انجرڈ امام الحق کی جگہ پر فخر زمان کو کھلایا جائے گا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے ابو ظبہی میں کھیلا جائے گا جس میں امام الحق کی جگہ پر فخر زمان کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بال کی تصدیق کی ہے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کے پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے بعد ڈرا ہو گیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میچ ڈیبیو کرنے والا بلال آصف نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے مخالف ٹیم پر اپنی دھاک بٹھائی تھی تاہم بدقسمتی سے وہ دوسری وکٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے ۔