سرکاری اداروں میں لوگ اور قوانین سابقہ حکومتوں کے ہیں:اسد عمر

سرکاری اداروں میں لوگ اور قوانین سابقہ حکومتوں کے ہیں:اسد عمر
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں لوگ ن لیگ کے ہیں اور قوانین بھی پچھلی حکومتوں کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران بھی عام انتخابات کی جھلک دکھائی دی۔

تبدیلی کے سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں لوگ بھی ن لیگ کے ہیں اور بنائے گئے قوانین بھی پرانے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آج جو بھی فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں ان میں گزشتہ حکومتوں کا عمل دخل زیادہ ہے ۔

ن لیگ کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ انھوں نے اپنے دور میں بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے ، ن لیگ کے دور میں بجلی کی قیمتوں میں سینتس فیصد اضافہ ہوا ۔

سابقہ حکومتوں نے ملکی معیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں جو معاشی تباہی آئی اس کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے۔