حکومت کا پاکستان میں پے پال متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ

 حکومت کا پاکستان میں پے پال متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد:حکومت کا پاکستان میں پے پال متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا  کہ پے پال کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں، آئندہ چار ماہ کے عرصے میں پے پال کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے ٹاسک فورس کو متحرک کردیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے وزیر اور سیکرٹری آئی ٹی سے بھی اس حوالے سے بات کی جا چکی ہے۔پاکستان میں آن لائن کام کرنے والوں یا بیرون ملک سے شاپنگ کرنے والوں کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں جلد ہی پاکستان میں پے پال متعارف کرائیں گے ۔

یادرہے کہ پے پال ای کامرس کاروبار میں پیسوں کی لین دین کابڑا  ذریعہ ہے۔