آزادی مارچ ، شہباز شریف کا قیادت کرنے کا پروگرام

آزادی مارچ ، شہباز شریف کا قیادت کرنے کا پروگرام
Image Source:File Photo

اسلام آباد:شہباز شریف کا بدھ کو مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کا پلان، مزید رہنمائی کیلئے نواز شریف سے ملنے کا بھی فیصلہ، ڈاکٹرز کی اجازت ملنے پر اپوزیشن لیڈر نے خود قیادت کرنے کا پروگرام بنا لیا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈرشپ نے آزادی مارچ میں شرکت کی حتمی تائید کر دی ہے۔ بدھ کے روز مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات ہوگی جبکہ شہباز شریف مزید رہنمائی کے لئے نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

آزادی مارچ میں شرکت کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کا تین گھنٹے اجلاس ہوا۔ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے والے وفد نے لیگی قیادت کو بریفنگ دی. 

مسلم لیگ ن نے حکومت مخالف احتجاج کے لئے پارٹی لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا جبکہ رہنماوں سے تجاویز بھی طلب کی گئیں کہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو کیسے تیز کیا جائے۔