پارک لین کیس، زرداری کے معاون وعدہ معاف گواہ بن گئے

پارک لین کیس، زرداری کے معاون وعدہ معاف گواہ بن گئے
احتساب عدالت نے ملزم جاوید حسین کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: پارک لین کیس میں آصف علی زرداری مشکل میں پھنس گئے۔ زرداری کے معاون سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے۔


جاوید حسین کو جسمانی ریمارنڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جاوید حسین سے مزید تفتیش کرنی ہے تو ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ جج احتساب نے استفسار کیا ملزم کے جسمانی ریمانڈ کو کتنے روز ہو چکے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جاوید حسین کے ریمانڈ کو 49 روز ہو گئے ہیں۔

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم جاوید حسین کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔