احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ، نئی انکوائری کھول دی گئی

احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ، نئی انکوائری کھول دی گئی

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پر نئی انکوائری کھول دی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی اور ساتھ ہی نیب راولپنڈی کو فوری انکوائری کا حکم بھی دیدیا۔ واضح رہے کہ احسن اقبال کے خلاف پہلے بھی ناروال سپورٹس سٹی میں گھپلوں کی انکوائری چل رہی ہے۔