بابر اعظم ایک سال میں زیادہ سنچریز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل

بابر اعظم ایک سال میں زیادہ سنچریز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل

لاہور: ریکارڈ پہ ریکارڈ بنانیوالے بابراعظم 25 برس کے ہو گئے، قومی بلے باز نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران شاندار سنچری سکور کی تو وہ ایک سال میں 3 ٹی ٹوئنٹی سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے تھے۔


پاکستان کے سٹار بیٹسمین بابر اعظم 25 ویں برس کے ہو گئے، سوشل میڈیا پر انہیں سالگرہ کے دن مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی بابر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے، تو کسی نے اپنے ساتھ تصویر شیئر کر کے بابر کے ریکارڈز بتائے۔

حالیہ قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے بابراعظم سندھ کے خلاف 102 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ رواں سال میں وہ تیسری سنچری بنا نیوالے پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے۔

ایک سال میں زیادہ سنچریز بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ ویرات کوہلی اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے ہیں۔