نیب انکوائری ، احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ

نیب انکوائری ، احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:  نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پر  احسن اقبال کیخلاف نئی انکوائری کھول دی ہےجس سے احسن اقبال کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال کیخلاف  قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی باضابطہ انکوائری کی منظوری دے دی۔ نیب راولپنڈی کو فوری طور پر لیگی رہنما کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

یادرہے کہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف پہلے بھی نارروال سپورٹس سٹی میں مالی خورد برد سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔