وزیراعظم عمران خان  سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان  سعودی عرب روانہ
Image Source: File Photo

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر  سعودی عرب روانہ ہو گئے ، جس  کے دوران  وہ سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان اپنے اہم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔

 

یاد رہے کہ دورہ ایران کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خلیجی ممالک کو کسی فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔پا کستان نے سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات کیلئے میزبانی کی بھی پیشکش کی ہے۔

 

وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتوں میں انھیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کریں گے۔