مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ تبدیل

مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ تبدیل
ٰImage Source: File Photo

لاہور:مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ تبدیل  ہوگئی، ملاقات لاہور میں 16 اکتوبر کی بجائے18 اکتوبر کو ہوگی۔ 


 

تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان 18 اکتوبر کو لاہور میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس ماڈل ٹاؤن لاہور میں شام ساڑھے سات بجے ہوگی جس میں آزادی مارچ اور جلسے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔