عابد گرفتار ہوا یا اس نے گرفتاری دی ؟

عابد گرفتار ہوا یا اس نے گرفتاری دی ؟


لاہور : آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ عابد کی گرفتاری کیلئے نو ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں۔ایک اس کے گھر مانگا منڈی موجود تھی جہاں سے یہ گرفتار ہوا ہے۔


جب آئی جی پنجاب نے عابد کے خود گرفتاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔صحافی نے کئی بار سوال کیا مگر آئی جی انعام غنی نے کوئی جواب نہ دیا۔


جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عابد کی گرفتاری پر اعلان کیا کہ کیس کا مرکزی ملزم اس وقت گرفتار ہو  چکا ہے۔انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔


عابد کے والد کا کہنا ہے کہ ملز م نے خود گرفتار دی ۔وہ شام ساڑھے 6 بجے مانگا منڈی آیااور اس کے گھر آنے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔عابد کو شہری خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔


مزید برآں لاہور پولیس نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد کے گھر کے 7 افراد کو رہا کر دیا۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ عابد کے گھر کا کوئی فرد زیر حراست نہیں۔جبکہ ملزم عابد کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بچیاں اب تک حراست میں ہیں۔