ملالہ کی درد بھر کہانی سن کر ٹوئنکل کھنہ آبدیدہ ہوگئی

ملالہ کی درد بھر کہانی سن کر ٹوئنکل کھنہ آبدیدہ ہوگئی
کیپشن: Photo by ebuzztoday

نیو دہلی: بولی وڈ اداکارہ سے مصنفہ بننے والی ٹوئنکل کھنہ چھوٹی عمر میں نوبیل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی کی درد بھر کہانی سن کر رو پڑئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی تعلیمی رضا کار اور انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے ایک انٹرویو میں بولی وڈ اداکار ٹوئنکل کھنہ سے اپنی زندگی کے تلخ تجربات شئیر کیے جنہیں سن کر وہ آبدیدہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ نے گزشتہ روز اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا پر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا تھا۔

پاکستانی کارکن اور دنیا کے سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ خاتون نے اپنے خیالات شیئر کیے کہ کیسے لوگ اپنی آواز کو دوسروں کی مدد کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔

آکسفورڈ کے فارغ التحصیل نے بتایا کہ تشدد سے متاثرہ وادی سوات میں تعلیم کے اپنے حق کا مطالبہ کرنا ان کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے اس وقت اسکول جانے کے اپنے حقوق اور وادی سوات میں تمام لڑکیوں کے حقوق کے لئے بات کرنا شروع کی تھی جب وہاں ایک طبقہ اس کے سخت خلاف تھا۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئنکل کھنہ سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے والد نے شروع سے ہی ان کی تعلیم پر توجہ دی، کیوں کہ ان کے والد کے خیال کے مطابق تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے، جس سے خاتون حقیقی طور پر خود مختار ہوسکتی ہے۔

ملالہ نے جب ٹوئنکل کو 15 سال میں گولی لگنے کی کہانی سنائی تو وہ رو پڑئی۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی پر نامعلوم افراد نے 9 اکتوبر 2012 کو سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے قریب حملہ کردیا تھا، ان کے ساتھ مزید دو طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں اور بعد ازاں حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔

حملے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بعد ازاں ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا اور پھر وہ وہیں پر ہی رہائش پذیر ہوگئیں اور انہیں برطانیہ میں رہائش کے دوران ہی نوبیل انعام اور ستارہ شجاعت سمیت دیگر کئی عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔