شہباز شریف نیب کی عدالت میں جا کر ڈرامے کرتے ہیں:شہزاد اکبر

شہباز شریف نیب کی عدالت میں جا کر ڈرامے کرتے ہیں:شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نیب کی عدالت میں جا کر ڈرامے کرتے ہیں،اپوزیشن والے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کرتوت ان کے پکڑے جاتے ہیں،الزام حکومت پر لگاتے ہیں۔


تفصلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ کرتوت ان کے پکڑے جاتے ہیں،الزام حکومت پر لگاتے ہیں،شہبازشریف اور ان کے حواریوں کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں،یہ جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دیتے اور پیسے لیتے تھے۔
 شہزاد اکبر نے کہا کہ ملازمین اور بے نامی لوگوں کے نام پر جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، ملازمین کے تمام اکاؤنٹ سلمان شہباز آپریٹ کرتا تھا، اکاؤنٹ کھول کر ملازمین سے چیک بک لے لیتے تھے۔


معاون خصوصی برائے احتساب کا مزید کہنا تھا کہ  یہ لوگ آج قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،کرتوت آپ کے پکڑے جا رہے ہیں،الزام مجھ پر لگاتے ہیں،ملازمین کے تمام اکاؤنٹ سلمان شہباز آپریٹ کرتا تھا،ملازمین اور بے نامی لوگوں کے نام پر جعلی کمپنیاں بنائی گئیں،مسرور انور  اس کے اکاؤنٹ میں 23 کروڑ روپے جمع کرائے گئے۔


انہوں نے کہا کہ گلزار احمد 2015 میں انتقال کر گئے، اس کے باوجود اکاؤنٹ آپریٹ ہوتا رہا،رمضان شوگرمل کے چپڑاسی گلزار احمد کے اکاؤنٹ 425 ملین روپے جمع کرائے گئے،ملک مقصودنامی چپڑاسی کے نام پر 3.7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،ملک مقصود 2018 میں بیرون ملک فرار ہوگیا,

اس کے ریڈ وارنٹ جاری کئے گئے،کاشف مجید کے اکاؤنٹ میں 46 کروڑ روپے جمع کرائے گئے،کلرک محمد انور کے اکاؤنٹ میں 88 کروڑ روپے جمع کرائے گئے،رمضان شوگر کے کلرک اقرار کے اکاؤنٹ میں 1.18 ارب روپے جمع کرائے گئے،غلام شبر کے اکاؤنٹ میں 1.57 ارب روپے جمع کرائے گئے،رمضان شوگر مل کیلئے اظہر عباس کے اکاؤنٹ میں 1.67 ارب روپے جمع کرائے گئے۔