مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے، آرمی چیف

مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے، آرمی چیف
کیپشن: جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین تربیت اہم کردار کرتی ہے، آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سولجر کلب کا بھی افتتاح کیا۔ 

0eeac009f8e9ccfa33da552c41e3fa08

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور جوانوں کی سنائپر ٹریننگ کا معائنہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سنائپر ٹریننگ کے دوران جوانوں نے 15 سو میٹر تک فاصلہ پر کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے لکھا کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔ جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین تربیت اہم کردار کرتی ہے۔