اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیل سکتا ہے:یاسمین راشد

اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیل سکتا ہے:یاسمین راشد

اسلام آباد:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیلا تو ذمہ داری حکومت پر آئے گی، اپوزیشن جلسے ضرور کرے مگر شرابط کی پابندی کرے ۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں پنجاب میں دس دن پہلے کورونا کیسز کم ہوکر 50 سے 55 پر آگئے تھے ہفتہ پہلے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 100 سے 125 تک پہنچ چکی تھی جبکہ آج  پنجاب میں بڑھ کر 223 کیسز سامنے آئے  ہیں 11دم توڑ گئے ہیں ۔ ساری دنیا میں جہاں  جہاں کوروناوباء ہے وہاں اجتماعوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ جلسے کرنا سیاسی جماعتوں کا جمہوری حق ہے ان پر بالکل ہی پابندی نہیںہونی چاہیے مگر جلسہ کرنے والوں کوچاہیے کہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں ۔


انہوں نے کہا کہ جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیلا تو کسی نے تو ذمہ داری اٹھانا ہوگی وہ ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کیا ایسے حالات میں جلسے کیلئے شرائط نہیں ہونی چاہئیں؟ جلسے  میں سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ پی ٹی آئی ر ہنما صداقت عباسی کو بھی آئندہ جلسہ نہیںکرنے کا کہا ہے ۔ بلاول بھٹو کے قافلے  کوروکنا درست فعل نہیںحالانکہ وزیراعظم نے بھی کہہ دیا ہے کہ اپوزیشن کو جلسہ کرنے دیا جائے۔