حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما خان

حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما خان
کیپشن: حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کیلئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا، جمائما خان
سورس: فائل فوٹو

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جیسے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو چوٹ پہنچانے کے لئے مونیکا لیونسکی کو استعمال کیا گیا اور ویسے سیاسی حریفوں نے عمران خان کو نقصان پہنچانے کے لئے مجھے مہرے کی طرح استعمال کیا۔

جمائما خان بل کلنٹن اور مونیکا لیونسکی کے تعلقات اور اس سے جڑے مواخذے کی کہانی پر مبنی ڈرامہ Impeachment کی پروڈیوسر ہیں جسے 19 اکتوبر سے برطانوی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ اپنی اور مونیکا لیونسکی کی زندگی میں مماثلت دیکھی اور میں بھی عمر میں بڑے، سیاسی حیثیت میں نمایاں شخص کے ساتھ رشتے میں تھی جبکہ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کی گئی اور یہاں تک کے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا۔

جمائما خان نے کہا کہ خود سے دگنی عمر کے شخص سے شادی کی جس کا ایمان دوبارہ تازہ ہوا تھا اور اپنی تمام آزادی کو چھوڑ کر پاکستان جانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا پاکستان میں گزارے وقت میں ارینج شادیوں کے کچھ فوائد بھی دیکھے جبکہ اسلاموفوبیا اور یہودیوں سے نفرت دونوں کو بہت قریب سے دیکھا تاہم اب لگتا ہے دونوں کے بیچ کھڑی ہوں، دو دنیاؤں، دو نظریات کو بیک وقت سمجھ سکھتی ہوں۔