ڈاکٹر عبد القدیر نے شیخ رشید کو قوم کیلئے کونسا اہم پیغام دیا تھا ؟

ڈاکٹر عبد القدیر نے شیخ رشید کو قوم کیلئے کونسا اہم پیغام دیا تھا ؟

راولپنڈی :وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جس کی بیٹی پڑھی لکھی ہو۔ مجھے ڈاکٹر قدیر نے بچیوں کی تعلیم پر کام کرنے کا کہا تھا ۔

وزیر داخلہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج میری زندگی کا اہم دن ہے ،نالہ لئی کا بڑا پراجیکٹ 25 دسمبر کو شروع ہونے جارہا ہے۔ انگریز نے ڈھوک سے لیبر لینی تھی مگر میں نے ان ڈھوک کے لفظ پر تعلیمی ادارہ بنایا۔

شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے نالہ لئی ،رنگ روڈ اور یونیورسٹی کی منظوری دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ نے آج عوامی امنگوں کے مطابق بڑے فیصلے کیے ہیں ،انہوں نے کہا نالہ  لئی منصوبے پر ڈیڑ ھ سو ارب لاگت آئے گی ۔

ڈاکٹر عبد القدیر کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچیوں کی تعلیم پر توجہ دینے کیلئے کہا تھا کیونکہ جس قوم کی بیٹی پڑھی لکھی ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔