پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے: امریکی صدر

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے: امریکی صدر

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان "دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے" کیونکہ اس ملک کے پاس "بغیر کسی ہم آہنگی کے جوہری ہتھیار" ہیں ۔

ڈیموکریٹ کانگریشنل کمپین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان پر بھی تنقید کی ، جو بائیڈن نے یہ بیان عالمی سطح پر بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور ممالک اپنے اتحاد پر نظر ثانی کر رہے ہیں ۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس دنیا کو ایسی جگہ پر لے جانے کی صلاحیت ہے جو پہلے کبھی نہیں تھی ۔

واضح رہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان چین اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کی بجائے امریکا کا اتحادی بن کر رہے ۔ امریکا کو سی پیک منصوبے پر بھی اعتراض ہے ۔

مصنف کے بارے میں