عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے گرد گھیرا تنگ ، نیب نے 20 اکتوبر کو طلب کرلیا

عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کے گرد گھیرا تنگ ، نیب نے 20 اکتوبر کو طلب کرلیا
سورس: File

لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہورنے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کو  20 اکتوبر کی صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے شہباز اکبر کو 22 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھی بھجوا دیا۔

نیب لاہور نے شہزاد اکبر کو سوالوں کے جواب ساتھ لانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ شہزاد اکبر کو نیب لاہور نے آمدنی سے زائد اثاثہ اور اختیارات سے تجاوز کے الزام میں طلب کیا۔

نیب کے سوالات  میں  پوچھا گیا ہے کہ آپ نے معاون خصوصی کے طور پر کتنی دیر کام کیا؟ایف آئی اے شوگر انکوائری میں آپ کا کیا کردار تھا؟کیا آپ نے کبھی شوگر اسکینڈل کے حوالے سے ایف آئی اے کے کسی افسرکے ساتھ کسی میٹنگ میں شرکت کی ہے؟کیا آپ نے کبھی شوگر اسکینڈل کے حوالے سے کوئی تحریری یا زبانی ہدایات جاری کی ہیں؟

نیب نے پوچھا کہ ایف آئی اے میں آئل کمپنیز اسکینڈل کی انکوائری میں آپ کا کیا کردار تھا؟ کیا آپ نے کبھی کسی ایف آئی اے آفیشل کے ساتھ آئل کمپنیز اسکینڈل کے حوالے سے کسی میٹنگ میں شرکت کی ہے؟راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری میں آپ کا کیا کردار تھا؟. کیا آپ گوجر خان اور چکری، ضلع راولپنڈی میں کسی زمین کے مالک ہیں یا آپ نے قبضہ کر رکھا ہے؟ 

نیب نے پوچھا کہ آپ کا ملک ریاض سے کیا تعلق ہے؟ نثار افضل سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ عارف رحیم سے آپ کا کیا تعلق ہے؟ آپ کا چوہدری عبدالمجید سے کیا تعلق ہے؟. کیا آپ کا اور ٹی وی چینل کے ساتھ کوئی شیئرز یا کوئی رشتہ ہے؟ کیا آپ نے عوامی عہدہ رکھنے کے   ساتھ   کاروبار  بھی کیا ہے؟. کیا آپ یا آپ کے خاندان کے پاس بحریہ انکلیو، اسلام آباد میں کوئی جائیداد یا تجارتی عمارت ہے؟ کیا آپ یا آپ کے خاندان کے پاس بلیو ایریا، اسلام آباد میں کوئی جائیداد یا تجارتی عمارت ہے؟

مصنف کے بارے میں