ساڑھے 4 سال میں پہلی بار فل امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی 

ساڑھے 4 سال میں پہلی بار فل امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی 
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم کی حکومت نے صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ساڑھے چار سال بعد کسی امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یکم جنوری 2018 کو فل امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر احتجاج کیا گیا تھا۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے دوران رواں سال 31 مارچ کو سائفر کے ایشو پر امریکی ناظم الامور کو طلب کیا تھا کہ فل امریکی سفیر کو نہیں ۔ 

  

پی ڈی ایم کی حکومت جسے عمران خان امریکی سازش سے اقتدار لینے والی حکومت کہتے ہیں نے آج امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر امریکی فل سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایا۔ 

مصنف کے بارے میں