مشہور ہالی وڈ فلم ہیری پوٹر کے ’ہیگرڈ‘ انتقال کرگئے

 مشہور ہالی وڈ فلم ہیری پوٹر کے ’ہیگرڈ‘ انتقال کرگئے

ہالی وڈ کی مشہور  فلم سیریز ہیری پوٹر میں ’ہیگرڈ‘ کا کردار  ادا کرنے والے برطانوی اداکار روبی کولٹرین انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹش سٹارنروبی کولٹرین نے 90 کی دہائی سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغازکیا۔ ان کا اصل نام انتھونی رابرٹ میک ملن تھا،نروبی کولٹرین  کو  صحت کے مسائل کا سامنا تھا  انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ  دن کے 24 گھنٹے درد سے لڑتے  ہیں۔ 

 ہیری پوٹر کے ایک ایونٹ  کے  دوران  لی گئی ہے  ایک  تصویر میں انہیں پہلی بار وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا ،2019 میں انہو ں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان  کو   گھٹنے کی تکلیف کا سامنا ہے اور وہ گھٹنے کی  تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ روبی کولٹرین کی فنی خدمات کے نتیجے میں سال 2006 میں برطانوی حکومت نے  اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔