شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دبنگ سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ، شاہ رخ خان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر فالو اوورز کی تعداد دو کروڑ اسی لاکھ ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور عام طور پر اپنے مداحوں کو ذاتی مصروفیات اور فلمی مصروفیات سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔اب کے ٹوئٹر فالواوورز کی تعداد اٹھائیس ملین ہوگئی ہے جبکہ سلمان بھائی کے فالو اوورز کی تعداد پچیس اعشاریہ چھ ملین ہے اور اکشے کمار تاحال بیس اعشاریہ دو ملین کے فااوورز بناسکے ہیں۔کنگ خان کی حالیہ فلمیں رئیس اور جب ہیری میٹ سیجل باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں تاہم پھر بھی کنگ خان کو اب بھی بھارتی فلمی انڈسٹری میں بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔