کے پی اسمبلی کے سابق رکن ہاشم خان ساتھیوں سمیت قتل

کے پی اسمبلی کے سابق رکن ہاشم خان ساتھیوں سمیت قتل

 لوئر دیر : خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن ہاشم خان اور ان کے دو ساتھیوں کو لوئر دیر کے علاقے شاہ عالم بابا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) فضل معبود کا کہنا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما ہاشم خان کی گاڑی پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے 2 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ اپر دیر میں دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران میجر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔