ہائیکورٹ نے حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ملز میں بینک نمائندے کو داخلے کی اجازت دے دی

ہائیکورٹ نے حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ملز میں بینک نمائندے کو داخلے کی اجازت دے دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ٹیکسٹائل ملز میں بینک کے نمائندے کو داخلے کی اجازت دیتے ہوئے ملز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینک انتظامیہ سے تعاون کریں،عدالت نے اس ہدایت کے بعد درخواست نمٹا دی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے نیشنل بینک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی ضلع جھنگ میں واقع ٹیکسٹائل ملز نے درخواست گزار نیشنل بینک سے 60کروڑ روپے قرضہ لیا اور اس کے عوض تیار شدہ مال اور خام مال بینک کے پاس رہن رکھوایا.

اب نیشنل بینک کا 60 کروڑ کا سٹاک حنا ربانی کھر کی مل میں پڑا ہوا ہے، مل کی انتظامیہ بینک کے نمائندے کو سٹاک چیکنگ کی اجازت نہیں دے رہی ہے، اور پتہ چلا ہے کہ ملز انتظامیہ رہن رکھوائے گئے مال کو فروخت کر رہی ہے. انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملز انتظامیہ کو بنک کا سٹاک چیک کرانے کا حکم دے۔