سابق ساؤتھ افریقی کرکٹر کو ریپ کے الزام میں 18 سال قید کی سزا

سابق ساؤتھ افریقی کرکٹر کو ریپ کے الزام میں 18 سال قید کی سزا

کیپ ٹاؤن: ساؤتھ افریقی کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ پر سٹیلا نامی خاتون کا 10 سال کے دورانیہ میں 150 دفعہ ریپ کرنے کا الزام ثابت ہوا جس کے بعد انہیں جیل بھیجچ دیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سابق کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ سابق کرکڑ ڈیون ٹالجرڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 25 میچ کھیلے انہوں نے ایک دفعہ پاکستان میں اپنے دورہ کے دوران ہیٹرک بھی کی تھی۔

سابق کرکٹر سٹیلا نامی خاتون کے ساتھ 10 سال کے دوران متعدد بار ڈرا دھمکا کر ریپ کرتے رہے جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت بار ڈیون ٹالجرڈ کو انکار کرنے کی کوشش کی مگر وہ ڈیون ٹالجرڈ کی دھمکیوں سے بہت ڈری ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے متعدد بعد خودکشی کی بھی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

بالاآخر انہوں نے 2015 میں ہمت کر کہ پولیس کو فون کیا اور انہیں سب کچھ بتایا۔ تاہم عدالت کی جانب سے سابق کرکٹر ڈیون ٹالجرڈ کو 18 سال کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد انہیں جیل منتقک کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں