شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کسی کو خاطر میں نہ لایا اور مزید ایک بین البراعظمی میزائل داغ دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق میزائل جاپان کی فضاؤں سے ہوتا ہوا جزیرے ہوکائیڈو سے دو ہزار کلومیٹر دور بحرالکاہل میں گرا۔ واقعہ کے فوری بعد جاپانی حکومت نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جاپان نے شمالی کوریا کی اس اشتعال انگیزی کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے میزائل تجربے کی تصدیق کی ہے۔ شمالی کوریا کے جارحانہ اقدام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق میزائل پیونگ یانگ سے مشرق کی جانب فائر کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے یہ حالیہ میزائل اقوام متحدہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد فائر کیا گیا ہے۔ گذشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو پر سے گزرتا ہوا سمندر میں جا کر گرا تھا اور اس واقعے کے بعد جاپانی عوام کو ہوشیار رہنے کی تنبیہ جاری کی گئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں